اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے فوجی جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور شہیدفوجی جوانوں کےلواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دس جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے فوجی جوانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا شہیدفوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جوانوں نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں جانوں کانذرانہ پیش کیا۔
I salute our armed forces personnel who continue to lay down their lives fighting terrorists to keep the nation safe. My condolences & prayers go to the families of the10 brave soldiers, including an officer, martyred fighting terrorists in North Waziristan & Balochistan today.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 27, 2019
یاد رہے دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی بلوچستان کے جوانوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 4اہلکار شہید ہوگئےتھے، جوانوں کوتربت اورہوشاب میں کامبنگ آپریشن کےدوران نشانہ بنایاگیا۔
مزید پڑھیں : دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی بلوچستان کے ایک افسر سمیت 4اہلکار شہید
اس سے قبل شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔