تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماشااللہ ہمارا ملک کورونا وبا کےباوجودصحیح سمت پرگامزن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے 30 سال بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل بحال ہونے پر کہا کہ ماشااللہ ہمارا ملک کورونا وبا کےباوجودصحیح سمت پرگامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 30 سال بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل بحال ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ماشااللہ ہمارا ملک کورونا وبا کےباوجودصحیح سمت پرگامزن ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈکٹرشہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سب سےبڑی صنعت کو30سال میں تباہی کےدھانےپرکھڑاکردیاگیا، کپتان نےصنعت ٹھیک کرنے کابیڑااٹھایااور2سال قبل اصلاحاتی پیکج دیا، نتیجتاًٹیکسٹائل کی صنعت100فیصداستعداد پر فعال ہے۔

ڈکٹرشہباز گل کا کہنا تھا کہ بہت سےیونٹ اپنی استعداد بڑھانے کے لیے توسیع کر رہے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کو 2 لاکھ مزدوروں کی کمی کےسامنےکااندازہ ہے، کپتان کی سربراہی میں قوم چوروں لٹیروں کو انجام کی طرف جاتا دیکھ رہی ہے، پاکستان عالمی دنیا میں کھویا ہوا مقام اور عظمت رفتہ بھی پھرحاصل کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنماعندلیب عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ 30 سال بعد پہلی بار ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل طور پر بحال ہوگئی، ملک میں 50ہزار بند پاور لومز چل پڑیں ہیں ،حکومتی اقدامات سےٹیکسٹائل سیکٹرکودنیابھرسےآرڈرمل رہےہیں، حکومت نےصنعتوں کو3سال تک25فیصدکم ریٹ پربجلی دینےکااعلان کیاہے۔

Comments

- Advertisement -