تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

کورونا کیخلاف جنگ ، وزیراعظم کا بیرون ملک پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے بیرون ملک ہیلتھ پروفیشنلز کے لئے یاران وطن لانچ کی ہے جہاں وہ اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے خود کوبطوررضاکاررجسٹرکراسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین کی خدمات لینے کیلیے یارانِ وطن کے نام سے پروگرام متعارف کرا دیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیامیں پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پرہیں، پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلزکورونا کیخلاف جنگ میں ہماری مدد کرناچاہتے ہیں،ہم نے اپنے ہیلتھ پروفیشنلزکے لیے یاران وطن لانچ کی ہے ، جہاں وہ اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے بطوررضا کارخود کو رجسٹرکرا سکتے ہیں۔

گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا سے متعلق یاران وطن کے نام سے پروگرام لا رہے ہیں، مشکل وقت میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ہمیشہ بڑھ کر حصہ لیا ہے،وزیراعظم ہمیشہ اوورسیز پاکستانیز کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں، بیرون ملک ہیلتھ پروفیشنل نے رابطہ کیا ہے،بیرون ملک کے ہیلتھ پروفیشنل پاکستانیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ بیرون پاکستانی ڈاکٹرز، ہیلتھ پروفیشنل نے اپنے آپ کو منظم کیا ہوا ہے،ہیلتھ پروفیشنل کی سب سے زیادہ تعداد امریکا اور انگلینڈ میں ہے،پروگرام اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک وزارت سے مل کر انفارمشین ٹیکنالوجی ویب سائٹ yaraanwatan.gov.pk بنائی ہے، اس ویب سائٹ پر مختصر معلومات دے کر رجسٹرر کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -