جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

’’سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ٹکٹ دینے کی روایت ختم کریں گے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ٹکٹ دینے کی روایت ختم کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ کی جانب سے سینیٹ ٹکٹوں سے متعلق سفارشات عمران خان کو پیش کی گئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیں گے جو عوامی فلاح، بہتر قانون سازی کے لیے کام کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات میں شبلی فراز کو ایک مرتبہ پھر سینیٹر بنانے کی تجویز دی گئی جبکہ ٹیکنو کریٹس کے لیے حفیظ شیخ کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعت میں سے کامل علی آغا کا نام بھی شارٹ لسٹ کیا ہے، خواتین میں ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر زرقا کا نام بھی شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، الیکشن کمیشن کا اعلان

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 48نشستوں پر سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3 مارچ کوہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 11مارچ کو52سینیٹرزریٹائرہوجائیں گے ، امیدوار12اور 13فروری کوکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ 15 اور 16فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اپیلیں 17 سے 18 فروری کے دوران سنی جائیں گے اور 21 تاریخ کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ 22 فروری کو کاغذات نامزدگری واپس لیے جاسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں