تازہ ترین

نواز شریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی سہولت فراہم کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ نوازشریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی سہولت فراہم کی جائے اور نواز شریف کی صحت کےحوالےسے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت پنجاب سے رابطہ کرکے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی نوازشریف کی فیملی سے رابطہ کیاجائے اور نوازشریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی بہترین سہولت فراہم کی جائے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم نے نوازشریف کی صحتیابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کی تفصیلات طلب کی ہیں اور ہدایت دی ہیں۔

مزید پڑھیں : میگا کٹ لگنے کے بعد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید بڑھ گئے

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم نے نوازشریف کے خاندان سے رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کاخاندان جہاں چاہےوہاں علاج کی سہولتیں دی جائیں گی۔

یاد رہے سروسز اسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بہترہونے لگی ، میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمودایاز کاکہناہے نواز شریف کے مزید بلڈ ٹیسٹ کرائے ہیں،رپورٹ آئے گی تو پلیٹ لیٹس کا پتہ چلےگا، پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے رہےہیں۔

اسپتال ذرائع کےمطابق نوازشریف کوپلیٹ لیٹس کی چوتھی میگا کٹ لگائی گئی تھی، جس کے بعد پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے، پلیٹ لیٹس میں غیرمعمولی کمی کی وجہ خون پتلا کرنے والی دواؤں کو قرار دیا گیا تھا، جو بند کردی گئیں ہیں۔

محکمہ داخلہ نے آئی جی کو نواز شریف کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے جبکہ اسپتال کے وی آئی پی کمرےکو سب جیل قراردیا گیا ہے، جہاں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -