تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

وزیراعظم آج پاکستان کے سب سے بڑے ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ کا آغاز کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کےسب سےبڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کریں گے ، جس میں ایک لاکھ سے زائد نوجوان اسکلز حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کےسب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیوکاآغازکریں گے، پروگرام کے تحت فٹبال ، باکسنگ ، بیٹمنٹن، جوڈو، اسکواش، والی بال اورٹینس کی اکیڈمیز بنائی جائیں گی ، جس میں ایک لاکھ سےزائدنوجوان اسکلزحاصل کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کاسب سےبڑااسپورٹس گالا ہورہا ہے، حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا کہ تمام صوبے، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کی طرح سندھ بھی اس پروگرام میں حصہ لے، سیاست کرکے صوبے کے نوجوانوں کو محروم نہ کرے۔

خیال رہے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی میں اس مہم کے تحت باصلاحیت نوجوانوں کی تلاش،سپورٹس اکیڈمیوں کا قیام اورسپرلیگز کاانعقاد شامل ہے۔

یاد رہے سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے، مائیکل اوون پاکستان میں سوکر سٹی بنا کر نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔

مائیکل اوون نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی فینز کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کی عالمی معیار کے مطابق کوچنگ کے لیے تیار ہوں، پاکستان کی 68 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستانی نوجوانوں کو لوکل سے گلوبل تک لانے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

Comments

- Advertisement -