اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سےمتعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سےمتعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا اور کہا بیانات ضروری ہوں تو احتیاط برتی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع نے کہا وزیراعظم نےکالعدم جماعت سے متعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا۔

عمران خان نے ہدایت کی حساس معاملات میں غیر ضروری بیانات سےگریزکیاجائے، اندرونی اور بیرونی دشمن غیر ذمےدارانہ بیانات سےفائدہ اٹھاتےہیں، بیانات ضروری ہوں تو احتیاط برتی جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم سواتی اورفواد چوہدری کے الیکشن کمیشن کے نوٹس سےمتعلق بات چیت کی گئی ، وزیراعظم نے آئندہ پیشی پر وزرا کو اعظم سواتی اور فوادچوہدری کے ساتھ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزرااتحادکا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے، دلیری کامظاہرہ کرناچاہیے، اصلاحات لانا آسان نہیں. مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعددایجنڈا آئٹمر کی منظوری دے دی گئی ہے ، فواد چوہدری سوا 5بجے پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

+ posts

عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر

مزید خبریں