جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کالعدم جماعت کی سرگرمیاں، وزیر اعظم نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش ںظر کل قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم جماعت کی سرگرمیوں سے پیدا صورت حال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم اور حکومت کے درمیان اسلام آباد میں دوبارہ مذاکرات جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے اولین ایجنڈا سعد رضوی کی رہائی ہے، ایجنڈے میں کالعدم تحریک لبیک کےکارکنوں پردرج مقدمات کی واپسی اور پارلیمنٹ میں فرانس کے خلاف قرارداد کاپیش ہوناشامل ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کیجانب سے فرانس کے خلاف قرارداد پر معذرت کر لی گئی ہے ، جس کے بعد حکومت نے مذاکرات سعد رضوی کی رہائی سے مشروط کرنے پر شروع کیے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی شرائط میں کہا گیا ہے کہ جن کارکنوں پر دہشت گردی مقدمات ہیں فیصلہ عدالتیں کریں گی اور سعدرضوی کی رہائی سے پہلے کارکنوں کو جی ٹی روڈ سمیت مرکزی شاہراہوں سے ہٹنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں