The news is by your side.

Advertisement

وزیر اعظم نے پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا، اجلاس میں ترجمانوں کو سیاسی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج دن 3 بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم ترجمانوں کو حکومتی نمائندگی کے لیے گائیڈ لائنز دیں گے۔

اجلاس میں ترجمانوں کو معیشت میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور قانونی اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان سیاسی امور پر ترجمانوں کو گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 29 نومبر کو ہونے والے پارٹی وحکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا اصل غم یہی ہے کہ ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنا دیا ہے۔

وزیر اعظم نے اداروں میں ہم آہنگی کا مؤقف اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس مافیا نے 15 ماہ زور لگایا وہ ناکام ہوگا، ملکی معیشت کو چلنے کے قابل بنادیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں