The news is by your side.

Advertisement

پتوکی میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ،وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قصور کے علاقے پتوکی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم آفس نے ورثا سے براہ راست رابطہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پتوکی میں حبیب آباد شیرگڑھ روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ مانگ لی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والوں کو فوری انصاف مہیا کیا جائے۔

یاد رہے کہ پتوکی کے نواحی علاقہ حبیب آباد شیر گڑھ روڈ پر نامعلوم ملزمان نے میاں بیوی اور بچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،مقتولین میں پینتیس سالہ صفدر حسین ان کی تیس سالہ بیوی صنم زہرہ اور پانچ سالہ ارواءبتول کرمانی شامل تھی۔

صنم زہرہ کی والدہ نے میڈیا پر وزیر اعظم سے انصاف کےلئے اپیل کی تھی،وزیر اعظم آفس نے مقتولہ صنم زہرا کی ضعیف والدہ سے براہ راست رابطہ بھی کر لیا۔

گزشتہ مہینے کی 26 تاریخ کو اوکاڑہ کے علاقے شیر گڑھ سے تعلق رکھنے والا سید صفدر کرمانی اپنی اہلیہ صنم بتول اور دو بیٹیوں کے ہمراہ حبیب آباد جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں صفدر، اس کی اہلیہ صنم بتول اور ایک بیٹی عروہ جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ایک بیٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش پہلے سے ہی جاری ہے۔پولیس کے مطابق صفدر کرمانی عرف سوہنے شاہ نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں