اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جس پر وزیراعظم نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق عوام میں مقبول رہنماؤں کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر، انسٹا گرام اور فیس بک وغیرہ پر فالوورز کی تعداد کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، عمران خان بھی عالمی رہنماؤں کے اس کلب میں شامل ہو چکے ہیں جن کی فالوور شپ سب سے زیادہ ہے۔
و وزیراعظم عمران خان نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے ٹیم اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
Want to thank our Social Media Team for managing my instagram account https://t.co/2cVy8qX8Z6 pic.twitter.com/skKaicQVBt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 15, 2018
خیال رہے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی انسٹاگرام پر عالمی رہنماؤں میں سرفہرست ہے ،ان کے فالوورز کی تعداد 15.7 ملین ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 11 ملین فالوورز ہے۔
یاد رہے رواں سال اگست میں ٹوئٹر پر عمران خان کے فالوورز کی تعداد 8 ملین (80 لاکھ) تک پہنچ گئی تھی اور وہ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے دنیا کے ساتویں بڑے عالمی رہنما بن گئے تھے۔
مزید پڑھیں : عمران خان ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے ساتویں بڑے عالمی رہنما بن گئے
واضح رہے کہ عمران خان اپنی بڑھتی ہوئی آن لائن سرگرمیوں کے ساتھ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں بے حد مقبول ہیں، جس کی وجہ ان کے فی البدیہہ ٹویٹس ہیں۔
پاکستان کے انتخابات 2018 میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد عمران خان نے Top 10 Most Followed World Leaders on Twitter میں بھی ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی۔


