منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کل حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے ، فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادعمران خان پراعتمادپلس میں بدل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٰٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ منڈی بہاوالدین، میلسی اور دیر کے کامیاب جلسوں کے بعد وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت کل حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد ہے ، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل حافظ آباد کا دورہ کریں گے، وزیر آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کل ہوگا اور حافظ آباد میں یونیورسٹی اور اسپتال بنائے جارہے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز دیر: وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختون خوا میں‌ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انھیں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہا کروں، میں نے آرمی چیف سے کہا میں نہیں کہتا عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ لیا ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا یہ تھری اسٹوجز ہیں، یہ تینوں اکٹھے ہو گئے ہیں، یہ تینوں وہ لوگ ہیں جو 35 سال سے ملک پر حکومت کر رہے ہیں، دنیا میں اگر سبز پاسپورٹ کی عزت نہیں ہے تو ان تینوں کی وجہ سے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں