ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان آج ضلع کرم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بہاوالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد ، سوات کے کامیاب عوامی جلسوں کے بعد آج وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت کرم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان آج ضلع کرم کادورہ کریں گے، جہاں وہ پاراچناراسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

عوامی رابطہ مہم کے تحت تحریک انصاف کا یہ چھٹا جلسہ ہوگا، پاراچناراسپورٹس کمپلیکس جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔

میدان کے اطراف وزیراعظم اور مرکزی قائدین کے بڑے بڑے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن پر خیر مقدمی کلمات درج ہیں۔

یاد رہے خیبر پختون خوا کے شہر سوات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ تین چوہے میرا شکار کرنے نکلے ہیں، آج سوات کے لوگوں کو کہتا ہوں میں ان تینوں کا شکار کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں، سندھ کے عوام کا پیسہ لے کر ہمارے ایم این ایز خریدنے آئے ہیں، سیاست دانوں کے ضمیر کی قیمت 20،20 کروڑ لگا دی گئی ہے، ان کو پتا ہے عمران خان تھوڑی دیر اور رہ گیا تو ان سب نے جیلوں میں جانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں