تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وزیراعظم عمران خان آج کورونا ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کے پیش نظر ریلیف پیکیج کا اعلان آج کریں گے، معاشی ٹیم نے عوام کےلئے ریلیف پیکج تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے معیشت کو پہنچنے والے دھچکے اور مزدور طبقہ کو درپیش مشکلات کے پیش نظرآج دوپہر ڈھائی بجےریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان متوقع ہے ، اس کے علاوہ تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بڑا ٹیکس ریلیف دیاجائےگا۔

مزید پڑھیں : کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کیلیے ریلیف پیکیج تیار

گذشتہ روز معاشی ٹیم نے عوام کےلئےریلیف پیکج تیار کیا تھا ، جس کے تحت 70لاکھ ڈیلی ویجز ملازمین کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئےجائیں گے جب کہ ایکسپورٹرز کیلئے بھی 200 ارب روپےکا ریلیف پیکج منظور کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی موجودگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے صورتحال پرمسلسل نظر رکھنےکا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے طبقے پر نظر رکھیں، ڈیلی ویجز ملازمین کوصورتحال سےنقصان نہیں ہونا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -