تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی کے مسائل حل کرنے کا عزم، وزیر اعظم آج کراچی پہنچیں گے

کراچی: شہر قائد کے بڑھتے مسائل حل کرنے کا عزم لیے وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیر اعظم کو سندھ کے امن و امان پر بریفنگ دی جائے گی، جی ڈی اے کے وفد کی ملاقات بھی شیڈول ہے، پیر پگارا سے بھی ملاقات ہوگی۔

ایم کیوایم سے ملاقات طے نہیں ہو سکی، وزیر اعظم ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقاتیں کریں گے، گورنر ہاؤس میں کام یاب نوجوان پروگرام کا افتتاح ہوگا، شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

سندھ میں بھی کام یاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی تقسیم کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان آج سندھ بھر سے منتخب نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے، اس سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

عمران خان کی آمد پر سندھ پولیس چیف کے تبادلے کا فیصلہ بھی متوقع ہے، اس عہدے کے لیے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کامران فضل اور ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کے نام سامنے آئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی میں اختلافات کی بڑی وجہ ترقیاتی فنڈز ہیں، کراچی میں ایم کیو ایم کے 4، پی ٹی آئی کے 14 ارکان قومی اسمبلی ہیں، وفاق ہر ایم این اے کو 15 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کی مد میں دے گا، پی ٹی آئی کو زیادہ فنڈ ملے گا۔

ایم کیو ایم کا ترقیاتی فنڈز کے ایم سی کے ذریعے خرچ کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کو فنڈز نہ ملے تو ایم کیو ایم کی ناراضی ختم نہیں ہوگی، دوسری طرف پی ٹی آئی سندھ کی قیادت نے کے ایم سی کو براہ راست فنڈز دینے کی مخالفت کی ہے، اور ترقیاتی فنڈز گورنر کے ذریعے خرچ کرنے پر زور دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -