تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیراعظم عمران خان کو دبئی ایکسپو میں ‘انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ’ سے نوازا جائے گا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کو دبئی ایکسپو میں انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، تقریب اتوار کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے خدمات کے اعتراف میں دبئی کے ولی عہدمحمدبن راشد المکتوم کی جانب سے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ سےنوازاجائے گا، تقریب اتوار کو دبئی ایکسپو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں ہوگی۔

یاد رہے نومبر 2021 میں وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کے شعبے میں خدمات اور کاوشوں کے اعتراف میں انٹرنیشنل سپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ جیتا تھا۔

وزیر اعظم نے 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے پر دبئی کا مشہور محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ جیتا۔

عمران خان کے نام کا اعلان دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے ڈائیونگ پول ڈیپ کے سنگم میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا تھا، جہاں دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم مہمان خصوصی تھے۔

خیال رہے عمران خان نے 21 سال کے شاندار کرکٹ کیریئر میں پاکستان کے لیے 88 ٹیسٹ اور 175 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے، انہوں نے 362 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ میں 3,807 رنز بنائے جبکہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 182 اور 3,709 رنز بنائے۔

Comments

- Advertisement -