تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وفاقی کابینہ اجلاس، ایئروائس مارشل(ر)ارشد کو چیئرمین پی آئی اے تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ایئروائس مارشل(ر) ارشد کو چیئرمین پی آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور ملک کی سیاسی، معاشی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پہلے 100دن کے پروگرام سے متعلق بریفنگ دی گئی اور نئے آئی ایم ایف پروگرام، ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں پی آئی اے سمیت اہم اداروں کے چیئرمینز کی تقرری کی منظوری دی گئی، ایئروائس مارشل(ر)ارشد کوچیئرمین پی آئی اے تعینات کردیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا چیئرمین نجکاری کمیشن کا عہدہ وفاقی وزیرنجکاری کے پاس ہی ہوگا جبکہ یوریا کھاد کی درآمد کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ای سی ایل میں نام ڈالنےاور نکالنے کی پالیسی پر بھی بریفنگ دی گئی اور ای سی ایل میں شامل ناموں کی فہرست پربھی غور کیا گیا۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ سے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی ہے، تاہم وزارت داخلہ نے ابھی کوئی جواب نہیں دیا۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا اور کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئےجوکبھی گھربنانےکاسوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

مزید پڑھیںوزیراعظم عمران خان نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کردیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کو پہلے روکا ہوتا توآج قرضہ نہ لینا پڑتا، ڈاکا پڑے تو گھرمشکل وقت سے گذرتا ہے، میں آپ کو مشکل وقت سے نکالوں گا، اصلاحات کےاثرات چھ ماہ بعد آناشروع ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بہت بڑامسئلہ ہے اسے حل کریں گے، 50لاکھ گھر بنیں گے تو روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے، ایسا موقع ملے گا کہ نوجوان خود کنسٹرکشن سائٹس بنا کردیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا اتھارٹی میں کئی ادارےشامل ہوں گے اور سربراہی خو دکروں گا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ون ونڈآپریشن فراہم کرے گی، اتھارٹی بننےتک17ممبران کی ٹاسک فورس بنارہےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک 10سالوں میں قرضہ بڑھ گیا۔10سے 20 ارب ڈالر کا شارٹ فال ہے،گزشتہ حکومت 18ارب ڈالر کا خسارہ ورثے میں چھوڑ کر گئی۔

Comments

- Advertisement -