تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، بھارت کودراندازی کا جواب دینے کے لیے اہم فیصلے

اسلام آباد : وزیراعظم نے نیشنل کمانڈاتھارٹی کے اجلاس میں ایک بار پھر آرمڈ فورسز کے فوری ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے حالات مزید کشیدہ ہونے پر اظہارتشویش کیا جبکہ بھارت کودراندازی کا جواب دینے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاتھارٹی کااجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،سروسز چیفس اور دیگرحکام شریک ہوئے  جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر خزانہ اسد عمر اور دفاعی پیداوار کے حکام بھی موجودتھے۔

اجلاس میں کمانڈ اتھارٹی کے ممبر وزرا، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل آصف غفور ، ڈی جی ایس پی ڈی بھی شریک تھے۔

اجلاس میں ملکی سلامتی اور جوہری صلاحیت سےمتعلق امور تبادلہ خیال کیا گیا اور بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر زیر غور آئی۔

نیشنل کمانڈاتھارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کوبروقت ری ایکشن پربریفنگ دی گئی اور بھارتی طیاروں کی دراندازی کی متعددکوششوں سے آگاہ کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایک بار پھر آرمڈ فورسز کے فوری ایکشن کی تعریف کی اور حالات مزید کشیدہ ہونے پر اظہارتشویش کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارت کودراندازی کا جواب دینے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے لیکن فیصلوں پر عملدرآمد سے پہلے وزیراعظم نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق امن کی خاطر مذاکرات کا آپشن بطور آخری وارننگ استعمال کئے جانے کا امکان ہے جبکہ بھارتی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں غیرمعمولی فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا پہلا اجلاس تھا ، سروسز چیف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی تھی۔

یاد رہے گذشتہ روز بھارتی دراندازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

مزید پڑھیں : جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا، وزیراعظم عمران خان

اجلاس میں وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کوبھارت کےغیرذمہ دارانہ رویے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی کااجلاس طلب کرلیا تھا جبکہ حکومت نے دراندازی کی جگہ بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کیلئے اوپن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا عالمی برادری خود آکر زمینی حقائق دیکھیں۔

اجلاس میں پوری قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا، اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی ،تینوں افواج کےسربراہان کی شرکت کریں گے۔

بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل آصف غفور   نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے جنگ کے راستے پر چلنے کی کوشش کرکے ثابت کیا کہ  وہ جمہوری ملک نہیں،  بھارت انتظار کرے، اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

واضح رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے چارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -