تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  ختم ہوگیا،  اجلاس میں پلوامہ حملے کے نتیجے میں بھارتی پروپیگنڈا اور موجودہ صورتحال کاجائزہ لیاگیا اور کلبھوشن کیس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  ہوا ،  جو 3 گھنٹے تک جاری رہا،  اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان،حساس اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر  دفاع پرویز خٹک ، خارجہ کے وزرا اور  وزیر مملکت داخلہ بھی موجود  تھے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا جائرہ لیا گیا جبکہ ملکی سلامتی کودرپیش حالیہ چیلنجز  سے نمٹنےکی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

قومی سلامتی کمیٹی  اجلاس میں پلوامہ حملےکےنتیجےمیں بھارتی پروپیگنڈااورموجودہ صورتحال کاجائزہ لیاگیا جبکہ عالمی عدالت میں جاری کلبھوشن کیس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی بھی مذمت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان  کی آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات


قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس سےقبل وزیراعظم عمران خان سےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سرکاری خطاب میں بھارت کو پیش کش کی تھی کہ اگر اُس کے پاس پلوامہ حملے سے متعلق شواہد ہیں تو پیش کرے، پاکستان کارروائی کرے گا، تاہم اگر بھارت نے جارحیت کا سوچا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

مزید پڑھیں : بھارت نے حملہ کیاتوجواب دینےکاسوچیں گےنہیں بلکہ جواب دیں گے، وزیراعظم

خیال رہے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں زیرسماعت ہے اور پاکستان کے دلائل پر بھارتی وکلا کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -