تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیراعظم عمران خان آج چاپری ڈیم کے تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج میانوالی میں چاپری ڈیم کے تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے، تین ارب روپےکی لاگت کے منصوبہ سےڈیڑھ لاکھ افراد کو پینے کا صاف پانی ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم وزرابھی ساتھ ہوں گے، میانوالی میں عمران خان چاپری ڈیم منصوبےپرتعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے ، افتتاحی تقریب کیڈٹ کالج کوٹ چاندنہ میں ہوگی، جس سے وزیراعظم خطاب بھی کریں گے۔

3 ارب لاگت کےمنصوبےسےڈیڑھ لاکھ عوام کو پینے کا صاف پانی ملے گا ، فراہمی آب کامنصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا ، اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان کا نمل کالج اور نمل نالج سٹی کا دورہ بھی متوقع ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اے آروائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ ’میرا اور آرمی چیف کا ایک ہی مقصد پاکستان کو بہتر کرنا ہے، دونوں کا مقصد ایک ہی ہے اس لیے پہلی مرتبہ سول عسکری تعلقات اچھے ہیں‘۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے تمام شہریوں میں ہلیتھ کارڈ تقسیم کیے گئے، ہماری کوشش ہے کہ پنجاب کے سفید پوش طبقے کو بھی ہیلتھ کارڈ پہنچائے جائیں، حکومت پاکستانی تاریخ میں پہلی بار غریبوں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر بنا رہی ہے، ایک لاکھ گھر کے منصوبے میں شامل ہر گھر پر حکومت تین لاکھ روپے سبسڈی دے گی، بینکوں کو پابندکریں گےکہ 5 فیصد شرح سود پر شہریوں کو گھروں کےلیے قرض دیں، اگر شرح سود میں بہت زیادہ اضافہ بھی ہوا تو ہم 7 فیصد پر قرض دیں گے اور اگر شرح سود کم ہوگئی تو قرض پر بھی کم کردیں گے۔

Comments

- Advertisement -