جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

وزیراعظم آج دنیا کے سب سے بڑے میواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں میواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کریں گے، اس فاریسٹ میں منفرد میواکی ٹیکنالوجی سے ایک لاکھ 65ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں میواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کریں گے اور سگیاں پرمیوا کی درخت لگانے کی مہم آغاز کریں گے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات بھی کریں گے ، جس میں انھیں آب پاک اتھارٹی،اسپیشل ٹیکنالوجی زون سےمتعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

خیال رہے یہ دنیا کا سب سے بڑا میواکی فاریسٹ ہے، جو 100کنال پر بنایا گیا ہے، اس میں نفرد میواکی ٹیکنالوجی سے ایک لاکھ 65ہزار پودے لگائے جائیں گے، جاپانی تکنیک سےدرخت 10 گنا تیز اور 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں۔

یاد رہے رواں سال فروری میں وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے جیلانی پارک میں اربن فارسٹ منصوبے کا افتتاح کیا تھا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو بہت محنت کرنا پڑے گی، اس کے لئے پچاس مقامات پر اربن فاریسٹ لگانے کی سوچ اہم اور پہلا قدم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں