تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم عمران خان آج کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج مظفر آباد میں کوہالہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کاافتتاح کریں گے اور تقریب سےخطاب کے ساتھ ساتھ احساس پروگرام کے تحت چیک بھی تقسیم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر مظفر آباد جائیں گے، جہاں وہ صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبہ کا افتتاح بھی کریں گے،اس موقع پر وزیر اعظم کو منصوبہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ انھیں آزاد کشمیر میں احساس پروگرام اور نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی اور عمران خان احساس پروگرام کے تحت لوگوں میں چیک تقسیم کریں گے۔

گذشتہ روز سی پیک کے تحت گیارہ سو چوبیس میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کوہالہ ہائیڈرو پراجیکٹ کے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی معاہدہ دستخطی تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، چینی سفیر، وفاقی وزراء اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا سی پیک کے تحت کوہالہ ہائڈرو منصوبے میں ‏پاکستان کے لئے بڑی سرمایہ کاری آنے بہت اہم پیش رفت ہے ، ہمیں اس وقت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے، اس منصوبے آزاد کشمیر سے نوجوانوں کے لیے نوکریاں ملیں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں درآمدی ایندھن والےبجلی گھر بنانے کا جرم کیا گیا ،‏درآمدی ایندھن کے استعمال سے بجلی کی قیمتیں بڑھیں اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ بھی بڑھتا گیا ،پاکستان میں پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت ہے اور یہ منصوبہ ایک وے فارورڈ ہے۔

Comments

- Advertisement -