The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا عوامی ریلیف کے لیے بڑا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے سبسڈی کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر ڈھائی ارب کرنے اور ریلیف پیکیج کو عید الفطر تک لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ مشکل گھڑی میں ہم اپنےعوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے، کورونامتاثرین کو  گھر گھر سہولتیں پہنچانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے کیش ایمرجنسی پروگرام کا باضابطہ آغاز کردیاہے، احساس پروگرام کے ذریعے 12ہزار روپے فی خاندان کو دیاجائے گا، 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم ہونے جارہےہیں، کیش پروگرام سے1کروڑ 20لاکھ مستحقین مستفید ہوں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وفاق صوبائی حکومتوں کی مددسےمستحقین میں رقم تقسیم کررہاہے، نادار افراد کو حکومت کے ہر ریلیف پروگرام کا حصہ بنائیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے،فردوس عاحکومت کی5اشیا میں سبسڈی کوعوام تک پہنچانے کا بیڑہ یوٹیلٹی اسٹورز نے اٹھایا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے ریلیف پیکیج کو عید الفطر تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ریلیف پیکج کے تحت5سے بڑھا کر19ضروری اشیا پر سبسڈی دی جائے گی۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ریلیف پیکج کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر ڈھائی ارب کردیا گیاہے، ضرورت پڑنے پر یوٹیلٹی اسٹورز کے ریلیف پیکج کو 7ارب تک لےجایاجاسکتاہے۔

انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان سے پہلے یوٹیلٹی اسٹورزسبسڈائز 19آئٹمز  کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ، ضروری اشیا کی دستیابی کیلئےٹاسک فورس بنائی جارہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 1200 ارب ریلیف پیکج میں بھی یوٹیلٹی اسٹورزکیلئے 50ارب رکھےگئےہیں، وزیراعظم کےریلیف پیکج سےبھی10ارب روپےیوٹیلٹی اسٹورزکوجاری ہوچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں