ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان اتحادیوں کو منانے خود میدان میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج مسلم لیگ (ق) کے سربراہ  چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے ، جس میں  مرکز میں بھی ق لیگ کومزیدایک وزارت اور کمیٹی کی سربراہی دینے پر بات چیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سے تحفظات کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان اتحادیوں کومنانےخودمیدان میں آگئے، آج مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی وزیراعظم سےملاقات ہوگی، جس میں وزیراعظم اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے اور مرکز میں بھی ق لیگ کومزیدایک وزارت اورکمیٹی کی سربراہی دینےپر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےشیڈو ل میں بھی ق لیگ سے ملاقات شامل ہیں ، ملاقات میں ق لیگ صوبے اور مرکز میں اپنے وزراء کو
بااختیار بنانے کا معاملہ اٹھائےگی۔

وزیراعظم اگلے مرحلے میں متحدہ قومی موومنٹ ، بلوچستان عوامی پارٹی اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ 18 جنوری کو مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزیر معدنیات پنجاب عمار یاسر نے پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا، عمار یاسر کا کہنا تھا کہ میری وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، میں نے وزارت کا منصب ملک وقوم کی خدمت کے لیے قبول کیا تھا۔

بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے ملاقات کی تھی جس میں ق لیگ کو صوبہ پنجاب میں مزید ایک وزارت دینے پر اتفاق ہوا تھا۔

چوہدری محمد سرور اور مونس الہیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ق لیگ کے ناراض وزیر حافظ عمار کا بھی استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں : حکومت ق لیگ کو ایک اور وزارت دینے پر راضی

فروری میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ق لیگ کو مزید ایک وزارت دینے پر اتفاق رائے ہوا تھا اور حکومت ق لیگ کو ایک اور وزارت دینے پر راضی ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے پاس پنجاب میں اسپیکرشپ اور 3 وزارتیں ہوگئیں جبکہ ق لیگ کا پنجاب میں ایک پارلیمانی سیکرٹری بھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں