ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوامی شکایات اور آرا سننے کے لئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوامی شکایات اور آرا سننے کے لئے تیار ہے ، گفتگو ٹیلی ویژن،ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیاپربراہ راست نشر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران‌ خان 23 جنوری 3بجے عوام کی براہ راست فون کالز موصول کریں گے اور فون کالز کے زریعے عوامی شکایات اور آرا سنیں گے جبکہ حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کئی عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کرچکے ہیں ، جس میں وہ عوام کے مسائل سنتے ہیں جبکہ یہ گفتگو ٹیلی ویژن،ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیاپربراہ راست نشر کی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں