منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

وزیراعظم کا دورہ بہاولپور، ڈرون کی مدد سے شجر کاری کا آغاز کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے آج دورہ بہاولپور کے موقع پر لال سوہانرا جنگل میں ڈرون کی مدد سے شجر کاری کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب کریں گے، زراعت اور کسان اس حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ بہاولپور کے لال سوہانرا جنگل میں ڈرون کی مدد سے شجر کاری کا آغاز کیا جائے گا، نئی ٹیکنالوجی سے اربوں پودے قلیل مدت میں لگائے جا سکیں گے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نےسونمیانی بیچ پرشجرکاری مہم کاافتتاح کیا تھا ، اس موقع پر پودےلگانےوالےکارکنوں اورمقامی افرادسےخطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ مقامی لوگوں کی زندگی بہترکرنےکی ضرورت ہے، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہےکہ لوگوں کی زندگی بہترکرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسےممالک میں سیروسیاحت کاپوٹینشل ہے، اسلامی ممالک سےاب لوگ پاکستان سیروسیاحت کیلئےآتےہیں، سیاحت کےفروغ سےمعیشت بھی ترقی کرےگی، لسبیلہ سےگوادرتک سیروسیاحت کیلئےعلاقوں کوترقی دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ عالمی سطح پرموسم تبدیل ہورہےہیں، گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے،خشک سالی بھی چل رہی ہے، کئی ممالک میں گرمی کی وجہ سے آگ لگی ہوئی ہے، کئی ممالک میں ایسےطوفان،سیلاب آئےہیں جوتباہ کن تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں