اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی سردارعلی گوہر اور علی نواز مہر کےگھر آمد، تعزیت کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی : وزیراعظم عمران خان وزرا کے ہمراہ گوہر پیلس خان گڑھ پہنچے اور علی نواز مہر سے ملاقات میں سردار علی محمد مہر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ، عمران خان کی پی ٹی آئی اور جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعےگوہرپیلس خان گڑھ پہنچ گئے ، گورنرسندھ عمران اسماعیل، جہانگیر ترین، غوث بخش مہر اور وفاقی وزیرمحمدمیاں سومرو بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم سردار علی گوہراور علی نواز مہر کےگھر پہنچے اور ملاقات میں سردار علی محمد مہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، گوہر پیلس میں علی گوہر مہر کی جانب سے عمران خان کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم پی ٹی آئی اور جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے ، جس میں این اے 205 کی نشست پر ہونے والے الیکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی آمد سے قبل گوہر پیلس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج شام لاہور کا مختصردورہ کریں گے، وہ گھوٹکی سےواپسی پرلاہورپہنچیں گے، جہاں وہ قریبی عزیزوں اوررفقا سےاہم ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے وفاقی وزیرسردارعلی محمدمہرحرکت قلب بندہونے سے انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر باون سال تھی ، سردارعلی محمد مہر عمران خان کابینہ میں اینٹی نارکوٹکس کے وزیر تھے۔

یاد رہے مارچ میں بھی وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی کا دورہ کیا تھا اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا سندھ میں پورےملک سے زیادہ غربت ہے، وجہ ایک ہےکرپشن، چیلنج کرتا ہوں ن لیگ اور پی پی جومرضی کریں ، تمہیں نہیں چھوڑنا، ایک راستہ ہے، قوم کاپیسہ واپس کریں پھرچھوڑ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں