جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سیاسی گرماگرمی ، وزیر اعظم کل لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کل لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے ، دورے کے دوران وزیراعظم کی اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ملاقات متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، وفاقی وزرا فواد چوہدری، شفقت محمود اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سمیت دیگر رہنما ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ملاقات متوقع ہے جبکہ دورے میں عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، گورنرپنجاب اور کابینہ ارکان سے بھی ملاقاتیں ہوگی۔

لاہور میں وزیر اعظم ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، جس میں پنجاب میں بھرپورعوامی رابطہ مہم کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ پنجاب کےحوالے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے اور ہدایت کہ اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں۔

وزیراعظم نے ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام پربات کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں