پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

اپوزیشن کے جلسوں کیلئے روڈز بلاک کیوں کیے، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جلسوں پر سڑکیں بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا اپوزیشن کو پر امن ریلیوں اوراحتجاج کی اجازت ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے جلسوں کے موقع پر سڑکیں بند کرنے کا نوٹس لے لیا، وفاقی وزیرسائنس فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کو پر امن ریلیوں اوراحتجاج کی اجازت ہونی چاہیے، وزیراعظم چاہتے ہیں اپوزیشن کی حقیقت عوام کے سامنے آئے، اس سے اپوزیشن بے نقاب ہوجائےگی کیوں کہ اس کے پاس اسٹریٹ پاور نہیں، پاکستانی عوام اس سے تنگ آچکی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا ، اس سلسلے مٰیں چاروں صوبوں میں ریلیاں اور جلسے منعقد کئے گئے۔

لاہور میں ریلی کی میزبانی ن لیگ کے ذمہ تھی جبکہ پیپلز پارٹی سمیت باقی جماعتوں نے ریلی میں شرکت کی، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی قیادت میں سی بلاک ماڈل ٹاؤن سے ریلیاں نکالی گئیں جو فیروز پورروڈ پر پہنچ کر ایک ہو گئیں۔

قائدین نے کارکنوں سے خطاب کیا اور حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا گیا، جلسہ گاہ کو پولیس نے بیرئیر لگا کر بند کر رکھا تھا۔

ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق مال روڈ پر جلسوں کی اجازت نہیں ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلیاں اور احتجاج کیا مختلف مقامات پر ن لیگ اور پی پی پی کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹا کراور پولیس سے دھکم پیل کی اور زبردستی جلسہ گاہ پہنچے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں