تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

برآمدات میں اضافے پر وزیر اعظم عمران خان کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نومبر میں برآمدات میں 8.3 اور دسمبر میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا، برآمد کنندگان اور وزارت تجارت کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں برآمدی رجحان کے بارے میں اعداد و شمار موصول ہوئے، نومبر دسمبر میں پاکستان کی نسبت بھارت، بنگلہ دیش کی برآمدات منفی رہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان اور وزارت تجارت کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نومبر میں برآمدات میں 8.3 اور دسمبر میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا، نومبر 2020 میں بھارت کی برآمدات 9 فیصد سے زیادہ گریں جبکہ بنگلہ دیش دسمبر 2020 میں برآمدات میں 6 فیصد سے زائد کمی ہوئی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت کرونا وائرس سے پہلے کی راہ پر دوبارہ گامزن ہوئی، پاکستان کی برآمدی کارکردگی متعدد دیگر ابھرتی معیشتوں کے مقابلے میں بہتر رہی۔

رپورٹ کے مطابق برآمدات نے اپنی کرونا سے پہلے ستمبر کی سطح کو چھو لیا، ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور دوا سازی کی بلند برآمدی وصولیوں سے مدد ملی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوا، کرونا سے نمٹنے کی ری فنانس سہولت کی رقم بڑھ کر 8.4 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -