اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسزمیں کمی آئی، قوم سے گزارش کرتا ہوں ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنائیں، عیدالفطر پر کی گئی غلطی کو دہرایا گیا تو اسپتال بھر جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسزمیں کمی آئی، اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی،ایس اوپیزپرعملدرآمدکےباعث یہ ممکن ہوا، بھارت کے مقابلے میں ہمارے ملک میں کورونا مریضوں اور اموات میں کمی آئی۔
Pak is amongst the fortunate countries where COVID 19 cases in hospitals, esp in intensive care & death rate have gone down, unlike in our unfortunate neighbor India. This positive trend has been the result of our smart lockdown policy & the nation observing govt SOPs.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2020
عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے گزارش کرتا ہوں عید کے موقع پر بھی ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنائیں، عیدالاضحیٰ سادگی کےساتھ منائی جائے، عیدالفطر پر کی گئی غلطی کودہرایاگیاتو اسپتال بھر جائیں گے، میں حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دے رہا ہوں۔
I urge the nation to continue observing SOPs essential to sustain our positive trend. Eid ul Azha must be celebrated with simplicity so as not to repeat what happened last Eid when SOPs were ignored & our hospitals were choked. I am ordering strict implementation of govt SOPs.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2020
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔