تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم آج بلوچستان میں سی پیک کی نئی شاہراہ کا افتتاح اور ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے علاقے تربت پہنچ گئے ، جہاں وہ سی پیک کی نئی شاہراہ کا افتتاح اور بلوچستان کیلئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے علاقے تربت پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےوزیراعظم کااستقبال کیا، اس موقع پر گورنربلوچستان امان اللہ خان ،وفاقی وزیرزبیدہ جلال بھی موجود تھے۔

وفاقی وزرا اسدعمر ، شبلی فراز، مرادسعید، غلام سرور سمیت ثانیہ نشتر،قاسم سوری ،عامر محمود کیانی بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کریں گے اور بلوچستان میں سی پیک کی نئی شاہراہ کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم دورے کے موقع پر تربت میں اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ، جس میں بلوچستان کے جنوبی علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکیج متوقع ہے ، وفاقی وصوبائی حکومت کے تعاون سے پیکیج کا حجم ڈیڑھ سو ارب ہوگا۔

عثمان بزدارکی جانب سے تربت میں جدیداسپتال کےمنصوبےکااعلان کیا گیا ہے ، وزیراعظم کے دورے کے دوران اسپتال کا سنگ بنیاد رکھے جانے کا بھی امکان ہے۔

عمران خان جنوبی اضلاع کےعمائدین سمیت ارکان صوبائی اسمبلی اورپارٹی رہنماؤں سے بھی ملیں گے، ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کو صوبے میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا تربت کا دورہ تاریخی ہوگا، وفاقی حکومت نے بلوچستان کیلئے جامع ترقیاتی پیکیج تیار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -