وزیراعظم کی ازبکستان میں صوفی بہاؤالدین نقشبند کے مزار پر حاضری

بخارا : وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان میں صوفی بہاؤالدین نقشبند کے مزار پر حاضری دی اور اس موقع کہا اب تک ہم نے ازبک ہیروز کوصرف تاریخ کی کتابوں میں ہی پڑھا تھا لیکن اب دونوں ممالک کے درمیان نئی اور پرجوش شروعات ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان روانگی سے قبل ازبکستان میں صوفی بہاؤالدین نقشبند کے مزار پر حاضری دی ، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان میں نئی اور پرجوش شروعات ہو رہی ہے، اب تک ہم نے ازبک ہیروز کوصرف تاریخ کی کتابوں میں ہی پڑھا تھا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI visited the Mausoleum of Baha-Ud-Din Naqshband (founder of the Naqshbandi Sufi order) during his visit to Bukhara, Uzbekistan.#PMIKinUzbekistan pic.twitter.com/BtJI307Ehv
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) July 17, 2021
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پر دونوں ملکوں میں کوئی خاص رابطے نہیں تھے، سیاسی، تجارتی اور عوامی سطح پر تعلقات کی ایک نئی شروعات کر رہے ہیں، باہمی تعلقات اب مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جائیں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے حضرت امام بخاری کے مزار پر حاضری دی ، اس موقع پر وفاقی وزرابھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے ، اس دوران وزیراعظم کو مزار کے اندرونی حصوں کا دورہ کروایا گیا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI at the Shrine of Hazrat Imam Bukhari, Samarkand, Uzbekistan.#PMIKinUzbekistan pic.twitter.com/V8jR3B1CAO
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) July 16, 2021
وزیراعظم عمران خان نے امیر تیمور کے مزار پر بھی حاضری دی ، جہاں انھیں مزار کے اندرونی حصوں کا دورہ کروایا گیا۔