تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ

راولپنڈی : وزیراعظم عمران خان پاک فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو پہنچ گئے، جہاں ان کو دفاع اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو پہنچے ، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو میں وزیراعظم کو دفاع، داخلی سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ وزرائے دفاع پرویز خٹک ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت داخلہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

یاد رہے 3 روز قبل  وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا گیا جبکہ خطےمیں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن جیتنے، نئی حکومت بننے اور عمران خان کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے کے بعد دونوں شخصیات کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

Comments

- Advertisement -