جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے ایک بار پھر دنیا کو افغانستان میں ‘انسانی بحران’ سے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اقدام کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی بی سی کی ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کرتا رہا ہوں، ورلڈ فوڈ پروگرام چیف نے بھی افغانستان میں انسانی بحران پرالرٹ جاری کردیا ، پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا مگرعالمی برادری کواقدام کرناہوں گے ، یہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان عوام کو بحران سے بچایا جائے۔

- Advertisement -

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے کے حوالے سے کہا گیا ہے، ’’یہ اتنا ہی برا ہے جتنا آپ تصور کر سکتے ہیں۔‘‘ "حقیقت میں، ہم اب زمین پر بدترین انسانی بحران کو دیکھ رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ پچانوے فیصد لوگوں کے پاس خوراک نہیں ہے اور اب ہم 23 ملین لوگوں کو بھوک کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ "اگلے چھ ماہ تباہ کن ہونے والے ہیں۔

خیال رہے اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ اس سال کے آخر تک افغانستان میں پانچ سال کی عمر تک کے لاکھوں بچوں کو زندگی کے لیے خطرہ بن جانے والی شدید غذائی قلت کے پیش نظر علاج کی ضرورت ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ 33 لاکھ بچے شدید نوعیت کی غذائی قلت کا شکار ہو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں