وزیراعظم عمران خان کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارک باد دی اور اسے رنگوں کا تہوار قرار دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق رنگوں اورخوشیوں کا تہوار، پاکستان سمیت دنیابھرمیں ہندوبرادری آج ہولی منارہی ہے، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہماری ہندو برادری کو ہولی مبارک ہو، ہولی امن و مسرت سے مزین رنگوں بھرا تہوار ہے۔
Wishing our Hindu community a very happy and peaceful Holi, the festival of colours.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2019
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہولی منانے والے تمام افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہولی رنگوں سے بھرا تہوار ہے۔
A very happy and peaceful #Holi, the festival of colours, to all those who celebrate it.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 20, 2019
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارک دیتے ہوئے کہا رنگوں کا تہوار،امن اور خوشی لائے۔
Wishing our Hindu brethren a very Happy Holi. May the festival of colours bring you peace, joy & prosperity.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) March 20, 2019
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتاہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔
Wishing Happy Holi to our Hindu community. We believe in religious harmony and festivities like these should be used to bring people closer. Our minorties have always contributed positively for Pakistan and InshAllah Pakistan won't let them down.
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 20, 2019
چیئرمین پی پی بلاول بھٹواور شریک چیئرمین آصف زرداری نے ہندو برادری کوہولی کی مبارکباد دی ، بلاول بھٹو کا کہنا ہے آئیں ہولی پرامن اورخوشی کاپیغام پھیلائیں جبکہ آصف زرداری نے کہا ہمارا دین مذہبی آزادی کا درس دیتا ہے۔
Happy Holi to all my Hindu brothers & sisters. On the happy occasion of Holi, let us spread the wonderful massage of peace and happiness. pic.twitter.com/4Gg8blgjJX
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 20, 2019
خیال رہے ہندو برادری کا مشہور تہوار ہولی آج منایا جارہا ہے، اس روز لوگ سفید لباس پہن کر سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر محفوظ ہوتے ہیں۔
واضح رہے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے ایک قرارداد پیش کی تھی، جس میں ہولی، دیوالی اورایسٹر کے موقع پراقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جیسے منظور کرلیا گیا تھا۔