site
stats
پاکستان

افغانستان کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے‘ وزیراعظم

مدینہ المنورہ: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے‘ خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف روضہ الرسول ﷺ پر حاضری کے لیے آج مدینہ المنورہ پہنچے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جو اس جنگ میں اب تک 120 ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک دہشت گردی کے خلاف منظم ہورہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ مسلم امہ کو بھی اس عفریت کے خلاف منظم ہوناہوگا۔


خدا کے نام پر دہشت گردی کرنا توہینِ مذہب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


انہوں نے پاکستان میں دہشت گردی پرافغانستان کے کردار پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

یاد رہے وزیر اعظم اسلامک عرب امریکہ سمٹ میں شرکت کے لیے ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں دو روز قبل ہونے والے اجلاس میں عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف اہم ترین فیصلے کیے گئے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top