The news is by your side.

Advertisement

سیاست کے فیصلے پولنگ اسٹیشنوں پر ہوتے ہیں عدالتوں میں نہیں: وزیر اعظم

سیالکوٹ: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ روز روز پارٹیاں بدلنے والے ملک کی خدمت نہیں کرتے۔ نواز شریف کل بھی لیڈر تھے آج بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمات اور مسائل کے حل کی سیاست کی۔ روز روز سیاست، لیڈر اور جماعت بدلنے والے ملک کی خدمت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا جذبہ 2018 میں ن لیگ کی کامیابی کی ضمانت دے رہا ہے۔ 2018 میں عوام ن لیگ اور نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ ’ہم سب کے لیڈر
نواز شریف ہیں، جماعت متحد ہے، ہمیں کسی قسم کی شرمندگی نہیں، ہم نے کام کیا ہے‘۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میری نامزدگی پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ ’نواز شریف کسی پر بھی ہاتھ رکھ دیں تو وہ وزیر اعظم بن جاتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے فیصلے پولنگ اسٹیشنز پر ہوتے ہیں، عدالتوں میں نہیں ہوتے۔ نواز شریف کا فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا۔ ’کہا جاتا ہے عدالتوں کے فیصلے کو من و عن قبول کریں، ہم نے کیا۔ یہ وہی عدالتیں ہیں جہاں نواز شریف پر ہائی جیکنگ کا کیس ڈالا گیا۔ عدالت سے ہی نواز شریف کو ہائی جیکر بنایا گیا، کیا عوام نے قبول کیا‘؟

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے وہ کام کیے ہیں جو تاریخ میں کسی نے نہیں کیے۔ جتنا پیسہ اس حکومت نے صوبوں کو دیا کسی اور حکومت نے نہیں دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں