The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کا ذیابیطس مرکز کے لیے10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان نے پھلگراں میں ذیابیطس مرکز کے لیے10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا اور کہا کہ مرکز ذیابیطس کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان نے پھلگراں میں ذیابیطس سینٹرکاافتتاح کردیا، مرکز پاکستان میں ذیابیطس کے علاج کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ عوام کوعلاج کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی، مرکز ذیابیطس کے خاتمے میں اہم کرداراداکرےگا، مرکز تشخیص اور علاج کے ساتھ تربیت کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نے ذیابیطس مرکز کے لیے10کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز کے باوجود ذیابیطس مرکزحقیقت بن چکا ہے، مخیر افراد کی مدد کے بغیر ایسے مراکز نہیں چل سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذیابیطس ایک بڑا چیلنج ہے اور ملک بھر میں اسی طرح کے مراکز کے قیام کے ذریعے فوری توجہ کا متقاضی ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کو سراہا کہ ادارے کی انتظامیہ مستحق مریضوں کو مفت یا سستے علاج معالجے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں