جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم نوازشریف سے چوہدری نثار کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کےمعاملات پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں آج صبح وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نےملاقات کی اور ملکی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی دورہ برطانیہ سے واپسی کے بعد ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے وفاقیوزیرداخلہ سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

مزید پڑھیں:چوہدری نثار علی خان لندن سے وطن پہنچ گئے

خیال رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان طبی معائنے کے بعد لندن سے پی آئی اے کی پرواز 786کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تھے۔

برطانیہ میں دو ہفتے قیام کے دوران انہوں نے اپنا مکمل چیک اپ کروایاجس میں ان کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل آئی تھیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ13نومبر کو وزیرداخلہ برطانیہ گئے تھے جہاں انہوں نے برطانوی وزیراعظم اوردیگر حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

مزید پڑھیں:چوہدری نثار علی خان کی جلد صحتیابی کیلئے 7بکروں کا صدقہ

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جلد صحت یابی کےلیے راولپنڈی کی یونین کونسل نمبر 77میں ن لیگ کے چیئرمین وقار ڈار نےسات بکروں کا صدقہ دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں