جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

بیجنگ میں نگراں وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملاقات میں علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔

ملاقات چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں روسی صدر نے کہا پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دیناچاہتے ہیں،خطےکی معاشی ترقی کیلئےمل کرکام کرنےکی ضرورت ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انسداددہشت گردی کیلئےروس اورپاکستان یکساں مؤقف رکھتےہیں،افغانستان میں امن واستحکام کیلئےبھی دوطرفہ تعاون اہمیت کا حامل ہے۔

خیال رہے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑبیجنگ میں تیسرےبیلٹ اینڈروڈفورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئےپہنچے ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم انوارالحق کاکڑچینی ہم منصب لی چیانگ سےملاقات کریں گے، جس میں پاکستان اورچین کےمابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشتوں پردستخط ہوں گے جبکہ ، کمیونسٹ پارٹی کے سینٹرل کمیشن فارڈسیپلن کے سیکریٹری لی شی سے بھی ملاقات طے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں