ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی اسکولوں میں انٹرنیٹ کی آسانی اورسستی فراہمی پر اقدامات کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسکولوں میں انٹرنیٹ کی آسانی اورسستی فراہمی پراقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پس ماندہ علاقوں تک انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانے پرتوجہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں انٹرنیٹ کی کوریج بڑھانےاور بہتر بنانے پراجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراامین الحق، شفقت محمود، سیکرٹری آئی ٹی، چئیرمین پی ٹی اےاوردیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک خصوصاً دور دراز اور پس ماندہ علاقوں میں انٹر نیٹ کی کوریج پربریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی فراہمی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے، انٹرنیٹ نوجوان نسل کے صلاحیتوں کےصحیح استعمال کے لیے ضروری ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ تعلیم تک ان کی رسائی آسان بنائی جائے، انٹرنیٹ کی وسیع کوریج اور آسان دستیابی نہایت ضروری ہے۔

وزیراعظم کی اسکولوں میں انٹرنیٹ کی آسانی اورسستی فراہمی پراقدامات اور خزانہ، پیداوار، منصوبہ بندی، آئی ٹی اور تعلیم کے وزرا پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے بلوچستان، ضم اضلاع اورسندھ کےدوردراز علاقوں تک انٹرنیٹ فراہمی کی خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا پس ماندہ علاقوں تک انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانے پرتوجہ دی جائے۔

اجلاس میں یو ایس ایف کی جانب سے 2سال کے منصوبوں اور اہداف پربریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ فائبر آپٹک بچھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، 2 سال میں 1800کلومیٹر طویل فائبر آپٹک بلوچستان اور کےپی میں بچھائی گئی، رواں سال 547 یوسیز میں 4600 کلومیٹر فائبر آپٹک بچھائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں