اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا ہندومذہب کی مقدس کتابیں جلانے کانوٹس، ملوث عناصرکےخلاف کارروائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے خیرپور میں ہندومذہب کی مقدس کتابیں جلائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا واقعےمیں ملوث عناصرکےخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خیرپورمیں ہندومذہب کی مقدس کتابیں جلائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا واقعےمیں ملوث عناصرکےخلاف فوری کارروائی کی جائے اور حکومت سندھ معاملےپرمؤثر کارروائی کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسےاقدامات قرآن مجیدکی تعلیمات کےمنافی ہیں۔

یاد رہے 3 روز قبل خیرپور میں سندر شیوا منڈلی مندر میں نامعلوم افراد نے گھس کر ہندوؤں کے مقدس کتابوں کو آگ لگادی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد منگل کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر اور سکھر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے ہمراہ مندر کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ پر مندر کی بے حرمتی کا نوٹس لیا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی ایکتا کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں، حکومت صوبے میں اقلیتوں کے تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں