تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

وزیراعظم عمران خان کل ابوظہبی کے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل ابوظہبی کے ولی عہد کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے، ولی عہد کے اعزازمیں ظہرانے کے لئے وزیراعظم ہاؤس کو ایک دن کے لئے کھولا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ابوظہبی کے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ولی عہد ابوظہبی کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ کل وزیراعظم ہاؤس میں دیا جائے گا۔

ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانے کے لئے وزیراعظم ہاؤس کوایک دن کے لئے کھولاجائے گا۔

ظہرانے میں شرکت کے لئے وزرا ، وزرائے مملکت اور مشیران کو دعوت نامےجاری کر دیئے گئے ہیں، شیخ محمد بن زیدالنہيان کے اعزاز میں ظہرانےمیں سیاسی، عسکری وسفارتی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخ محمدبن زید النہيان ظہرانے میں شرکت کے لئے خصوصی طیارے سے پاکستان پہنچیں گے، ظہرانے سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی شیخ محمد بن زید النہيان سے ملاقات ہوگی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لئے مالیاتی پیکج حتمی شکل دے دی ہے، مالیاتی پیکج کا حتمی اعلان یو اے ای کےشیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کے دورے میں ہوگا، یو اے ای پاکستان کو تین ارب ڈالر فراہمی کے ساتھ ساتھ 3ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخرادائیگیوں پر دے گا۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے، اس موقع پر اُن کے ہمراہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور، وزیر برائے توانائی اور مشیر تجارت جبکہ یو اے ای میں پہلے سے موجود وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں : دورۂ یو اے ای، وزیر اعظم عمران خان کی اہم ملاقاتیں، مختلف امور اور صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان نے ولی عہدشیخ محمدبن زیدبن سلطان النہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کی، جس میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ تجارت سمیت معیشت کی بہتری کے معاملات پر بات چیت ہوئی تھی۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زبیل محل کا دورہ کیا، جہاں اُن کا استقبال شیخ راشد بن محمد المکتوم نے کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے طویل المدتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پراتفاق کیا اور تاریخی تعلقات کے لیے فوری اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا دونوں مملک نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہنگامی اقدامات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وائٹ کالرکرائم پرقابوپانےکابھی معاہدہ طے پایا علاوہ ازیں ڈرگ،انسانی سمگلنگ،منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئےہنگامی اقدامات پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -