The news is by your side.

وزیراعظم عمران خان کل 4 نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل 4 نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے، ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 100دن کے ٹارگٹ میں 10ٹرینیں چلانے کا ہدف پورا کرلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل 4 نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے، جن میں سندھ ایکسپریس ، شاہ عبداللطیف بھٹائی ایکسپریس، فیصل آباد ایکسپریس کی ملتان تک توسیع اور رحمان بابا ایکسپریس شامل ہیں۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 100 دن کےٹارگٹ میں 10ٹرینیں چلانےکاہدف پوراکرلیں گے، سندھ ایکسپریس کراچی سے سکھر چلائی جائے گی، شاہ عبداللطیف بھٹائی ایکسپریس کراچی سے میرپور خاص چلے گی جبکہ فیصل آباد، رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی چلائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے 24 نومبر سے 3نئی ٹرینیں چلانے کااعلان کیا اور نئی ٹرینیں چلانےکانوٹی فکیشن جاری کردیا، سندھ ایکسپریس کراچی سے صبح ساڑھے 8بجے سکھر کے لئےروانہ ہوگی اور سکھر سے صبح 11 بجے کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔

کراچی سے چلنے والی دھابے جی شٹل کا روٹ میرپورخاص تک بڑھادیاگیا، 24 نومبرسے دھابیجی شٹل کو دھابیجی سے میرپورخاص کے درمیان چلایاجائےگا، دھابیجی ایکسپریس کو شاہ لطیف ایکسپریس کے نام سے چلایا جائے گا۔

یاد رہے 2 روز قبل پاکستان اور چین میں ریلوے کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، جو خوش آئند ہیں، اس منصوبے کے بارے میں14 سال پہلے سوچا تھا، آج خواب پورا ہوا۔

وزیر برائے ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین ایک دوسرے کی دوستی پر فخر کرتے ہیں، بدقسمتی سے ہماری ریلوے بہت پیچھے رہ گئی، اسے آگے لے کر جائیں گے، پاکستان اورچین ایک د وسرے کی دوستی پربھروسا کرتے ہیں، جلد ریلوے میں دس ہزار ملازمتوں کا اشتہار دیا جائے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہنا تھا کہ قوم سے 100 دن میں 10 نئی ٹرینیں چلانے کا وعدہ کیا تھا جس میں سے صرف دو نئی گاڑیوں کا آغاز باقی ہے۔

رواں سال 31 اکتوبر کو صدر مملکت عارت علوی نے دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں