استنبول: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوآئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے‘ وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیرخارجہ خواجہ آصف بھی اُن کےہمراہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت ماننے اور امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے حوالے سے او آئی سی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
القدس کے معاملے پر او آئی سی کا خصوصی اجلاس ترک صدر نے طلب کیا جس میں تمام ہی اسلامی ممالک کے سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے اور امریکی فیصلے کے بعد حکمتِ عملی کا جائزہ لیں گے۔
- Advertisement -
مزید پڑھیں: امریکی فیصلہ مشرق وسطیٰ میں آگ لگا دے گا، ترک و روسی صدور کی پریس کانفرنس
او آئی سی اجلاس سے پہلے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں امریکا کے ساتھ مسلم ممالک کے سفارتی تعلقات پر غور اور شدید احتجاج کی پالیسی پر غور بھی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے یروشیلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کو منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یروشیلم تنازع: دنیا بھر میں مظاہرے، 4 فلسطینی شہید
اسلامی ریاستوں سمیت تمام ہی ممالک نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور متنبہ کیا کہ اگر اس طرح کا کوئی اقدام کیا گیا وہ خطے میں امن و امان کو متاثر کرتے گا۔