اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج سے روس کے شہر سوچی میں شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان روس روانہ ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم میں باقاعدہ طور پر رکنیت کے حصول کے بعد پاکستان پہلی بار اس اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔
پاکستان کی شمولیت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے کل ارکان کی تعداد 8 ہو گئی ہے جن میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں شرکت کے لیے روس روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ تنظیم کے مقاصد کے لیے پاکستان کے عزم پر بات چیت کریں گے۔
اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ذرائع ترقیاتی تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گاجبکہ رکن ممالک کے درمیان سیاسی، سلامتی، تجارتی، اقتصادی اور معاشی شعبوں میں تعاون کا فروغ بھی زیر غور رہے گا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔