جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

دورہ سعودی عرب سے قبل وزیراعظم کا اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کےحالیہ دورے سے دوستی کا مثالی دور شروع ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب روانگی سے قبل اہم ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنا پہلا دورہ سعودی عرب کا کررہا ہوں، پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے ، حالیہ دورے سے دوستی کا مثالی دور شروع ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے، دونوں ملکوں کے تعلقات کی بنیاد باہمی تعاون،اعتماد پر مبنی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سعودی ولی عہد کی قیادت میں سعودی عرب تیزی سے ترقی کررہا ہے انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی عرب روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ کثیرالجہتی مذاکرات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے عظیم دوستوں میں سے ایک ہے، خادم حرمین شریفین کا ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دورے کے دوران بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کی تجدید کا اعادہ کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں