تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے روانہ، آج وطن واپس پہنچیں گے

وزیراعظم شہباز شریف ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں وہ آج صبح نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ انہیں برطانوی سرکاری پروٹوکول میں ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم کو جمعہےکی شب وطن واپس آنا تھا لیکن واپسی سے کچھ دیر پہلے ان کی واپسی اچانک موخر کر دی گئی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف آج نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا نواز اور شہباز شریف میں 5 ویں ملاقات باقی ہے؟

واضح رہے کہ شہباز شریف شرم الشیخ مصر میں عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے تھے اور لندن میں قیام کے دوران انہوں نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف، بیٹے حمزہ شہباز اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سمیت ملک کی سیاسی صورتحال بالخصوص پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -