منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

وزیراعظم نوازشریف کی آذربائیجان کے صدرسے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے ڈیووس میں ہونے والی ورلڈ اکانومک کانفرنس کے ذیل میں ہونے والی ملاقاتوں میں آزربائیجان کے صدر الہام علی سے ملاقات کی ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہوں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرتجارت خرم دستگیر، اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماوٗں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے جس میں دونوں رہنماوٗں نے دوطرفہ باہمی تعلقات اور بین الاقوامی معاملات پرگفتگو کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے دونوں ممالک کےدرمیان تجارت کے فروغ، دفاعی اورمواصلاتی تعاون بڑھانے پر غورکیا گیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان اورآذربائیجان کئی معاملات بشمول کشمیراور نگارنو کاراباخ پرایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے آذربائیجان کے صدراوران کی اہلیہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں